ETV Bharat / state

پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں تین افراد گرفتار - کشمیر نیوز

بانڈی پورہ پولیس نے ضلع حاجن علاقے میں پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں تین افراد گرفتار

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 4:56 PM IST

ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 6 ستمبر کو کچھ نامعلوم افراد نے حاجن قصبے کے عام لوگوں میں ملک مخالف جذبات کو ابھارنے اور انہیں مشتعل کرنے کی غرض سے پاکستانی پرچم لہرائے۔

پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں تین افراد گرفتار

عہدیدار نے بتایا 'اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن حاجن میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 35/2020 درج کی گئی اور تفتیش کے دوران میر محلہ حاجن سے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہوں نے پرچم کشائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا'۔

بھارت-چین تنازع: اپاچی ہیلیکپٹر کی کشتواڑ میں لینڈنگ

پاکستانی پرچم لہرانے کی اس کوشش کے الزام میں جن تین افراد کو گرفتار کیا گیا ان شناخت مجیب شمس ، تنویر احمد میر اور امتیاز احمد شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ملزمان کی تحویل سے کپڑے، سلائی کی مشین اور ایک ہینڈ گرینیڈ کے علاوہ دیگر قابل اعتراض چیزیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.