بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ کے سب ضلع سمبل میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات سمیت دیگر سماجی جرائم سے معاشرے کو صاف رکھنے کی غرض سے ’’تھانہ دِوس‘‘ منایا۔ تھانہ دیوس میں سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں کے علاوہ عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس ایس ڈی پی او سمبل سُریندر موہن کی صدارت میں منعقد ہوا اور ان کے ہمراہ اس ایچ او سمبل عاشق حسین بھی موجود تھے۔ Sumbal Bandipora Thana Diwas
تھانہ دیوس کے دوان پولیس نے بتایا کہ ’’مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے پولیس اور عوام کے درمیان باہمی تال میل کی اشد ضرورت ہے اور ان سماجی برائیوں کا خاتمہ تبھی کیا جاسکتا ہے جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم اور مضبوط ہوں گے۔‘‘ اجلاس کے دوران شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ بانڈی پورہ پولیس منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کے خاتمے کے علاوہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرے گی۔
مزید پڑھیں: Thana Divas in Sumbal سمبل سوناواری میں پولیس کی جانب سے 'تھاںہ دیوس' کا انعقاد