ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: فورسز نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ہفتہ کی صبح سیکیورٹی فورسز نے بانڈی پورہ- سرینگر شاہراہ پر گامرو لاؤ ڈارہ کراسنگ کے قریب نصب ایک آئی ای ڈی بم کو ناکارہ بنایا۔

بانڈی پورہ: فورسز نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا
بانڈی پورہ: فورسز نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 5:11 PM IST

ایک سینئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بانڈی پورہ کے گامرو لاؤ ڈارہ علاقے میں شاہراہ کے قریب ہفتے کی صبح سیکیورٹی فورسز اور سراغ رساں کتے نے ایک گیس سلینڈر میں رکھی گئی ایک آئی ای ڈی بم کو پایا۔

بانڈی پورہ: فورسز نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا

انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لیے فوری طور پر بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا جنہیں یہ آئی ای ڈی ناکارہ بنانے میں قریب چھ گھنٹے لگ گئے۔

افسر نے کہا کہ آئی ای ڈی نصب ہونے کا پتہ لگتے ہی احتیاط کو ملحوظ رکھتے ہوئے بانڈی پورہ- سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی اور پورے علاقے کو سیل کیا گیا۔

ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کی صبح ضلع بانڈی پورہ میں نالہ ارن پر ایک برج کے نزدیک ایک چھوٹے گیس سلینڈر میں آئی ای ڈی پایا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہاں گاڑیوں کی آمدورفت کو روک کر آئی ای ڈی کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنایا گیا۔

قبل ازیں رواں برس کے ماہ مارچ کی 19 تاریخ کو اسی علاقے کے قریب ایک ہائر سکینڈری اسکول میں نصب ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.