ETV Bharat / state

Kashmir Snowfall: کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری - کشمیر موسم

تازہ برف باری کے سبب شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں 85 کلومیٹر طویل گریز بانڈی پورہ سڑک اور مغل روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 3:23 PM IST

کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری

بانڈی پورہ/پلوامہ/شوپیاں : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری جاری ہے۔ برفباری کے سبب گریز - بانڈی پورہ شاہراہ سمیت جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑنے والی 185کلومیٹر طویل شاہراہ بھی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ بارشوں، برفباری کے سبب درجہ حرارت میں کمی واقعی ہوئی ہے۔

رزدان ٹاپ پر برفباری، گریز بانڈی پورہ سڑک بند:

شمالی کشمیر کے بالائی علاقوں خاص کر رازدار ٹاپ پر بھی برفباری درج کی گئی ہے، جس کے سبب 85 کلومیٹر طویل بانڈی پورہ -گریز سڑک کو پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وادی گریز کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ حکام نے مزید بتایا کہ پیر کی صبح رازدان ٹاپ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں برف باری کے باعث بانڈی پورہ - گریز سڑک کو احتیاطی طور بند کر دیا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم گریز نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برف باری کی وجہ سے گریز روڈ بند ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ وادی کے دیگر علاقوں کی طرح بانڈی پورہ میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بعض بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری ریکارڈ ہوئی ہے۔ او سی، بی آر او نے رازدان ٹاپ پر برف باری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’ہم برف ہٹانے کے لیے تیار ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی سڑک کو دوبارہ آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔

شوپیاں میں بھی برفباری، مغل شاہراہ بند

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی کے عین مطابق 16 اکتوبر کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے پہاڑی علاقوں میں رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی ۔تازہ برفباری اور بارشوں سے سردی میں اصافہ ہوا ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات پہننے شروع کر دیے ہیں۔ 86 کلومیٹر طویل اور تاریخی مغل روڑ پر پیر کی گلی اور لال گلام علاقوں میں برف جمع ہونے کے باعث روڈ کو ٹریفک کی آوا جاہی کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Snowfall in Kashmir ends Dry Spell: کشمیر میں برفباری سے خشک موسم کا خاتمہ

برفباری کے ساتھ ہی تاریخی مغل پر وقت سے قبل ہی ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کردیا گیا ہے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مغل روڈ پر وادی کے دیگر مقامات کے برعکس زیادہ برفباری ہوتی ہے، مٹی اور برف کے تودے گر آنے کا خطرہ لاحق ہونے کی وجہ سے روڈ قریب پانچ سے چھ تک یعنی مارچ کے آخری ہفتہ تک بند رہتا ہے اور خطہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے لوگوں کا زمینی رابطہ کشمیر صوبہ کے شوپیان ضلع سے منقطع ہو جاتا ہے۔ ضلع شوپیاں کے دبجن اور پیر کی گلی پر صبح دس بجے سے برفباری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو رک رک کر ابھی بھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.