ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: بی جے پی کی مذہبی مقامات کو سینیٹائز کرنے کی مہم - بانڈی پورہ بی جے پی

ضلع بانڈی پورہ کے بی جے پی کارکنان نے علاقے کے مشہور سلطان عارفین کے آستانہ عالیہ، آجر میں واقع ہندو مندر، گرودوارہ بانڈی پورہ اور حضرت پیر جناب غوث اعظم دستگیر کی درگاہ کو سینیٹائز کیا۔

sanitization drive held by bjp bandipora at religious places
بانڈی پورہ: بی جے پی کی مذہبی مقامات کو سینیٹائیز کرنے کی مہم
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 1:03 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع بانڈی پورہ بی جے پی کی جانب سے اہم اور بڑے مذہبی مقامات کو سینیٹائز کرنے کی مہم شروع کی ہے جس کے تحت علاقے کے متعدد مذہبی مقامات کو سینیٹائز کیا گیا۔

اس موقع پر شری امرناتھ یاترا ویلفیئر سوسائٹی انچارج و بی جے پی لیڈر تفضل وانی، بی جے پی انچارج نارتھ کشمیر مدثر صالب اور آفس انچارج بی جے پی بانڈی پورہ عادل بہرو کی نگرانی میں مشہور سلطان عارفین کے آستانہ عالیہ واقع اہم شریف بانڈی پورہ، ہندو مندر واقع آجر بانڈی پورہ، گرودوارہ وارڈ نمبر دو بانڈی پورہ اور زیارت گاہ حضرت پیر جناب غوث اعظم دستگیر وارڈ نمبر دو بانڈی پورہ کو سینیٹائز کیا گیا۔

بانڈی پورہ: بی جے پی کی مذہبی مقامات کو سینیٹائیز کرنے کی مہم

بی جے پی کارکنان کا کہنا ہے کہ دراصل مذہبی مقامات کو سینیٹائز کرنے کی مہم بی جے پی کے صدر رویندر رینا اور جنرل سکریٹری اشوک کول کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دراصل اس ڈرائیو کا مقصد عقیدت مندوں اور عبادت کرنے والوں کو وبا سے محفوظ رکھا جاسکے اور آئندہ بھی ایسے ہی اہم مقامات کو سینیٹائز کرنے کا عمل جاری رہے گا۔

اس موقع پر انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ دیگر جگہوں پر بھی ایس او پیز پر عمل کر کے کورونا وائرس کو روکنے میں مدد کریں۔ انہوں نے اس مہم میں مکمل تعاون دینے پر میونسپل کونسل بانڈی پورہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.