محکمہ سوشل فارسٹری نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول اجس میں ایک شجر کاری مہم کا اہتمام کیا۔ اس مہم کے تحت رینج آفیسر سوشل فارسٹری بانڈی بلال احمد نے اپنے کئی دیگر ملازمین کے ہمراہ ہائر سیکنڈری اجس کے احاطے میں درجنوں پودے لگائے Plantation Drive in Bandipora۔ اس مہم میں پرنسپل ہائر سیکنڈری و دیگر عملہ اور علاقے کے سرپنچ غلام نبی میر بھی اس مہم میں شامل رہے۔
پودے لگانے کا آغاز طالب علموں کے ہاتھوں سے کیا گیا۔ اس موقع پر شجر کاری مہم اہمیت کے حوالے سے ایک پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس میں طالب علموں اساتذہ اور محکمہ سوشل فارسٹری کے رینج افیسر نے پودوں کے بے شمار فوائد و انسان کی زندگی میں ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
پرنسپل ہائر اسیکنڈری نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بچوں کو نصابی کتابوں کے ساتھ ماحول کو سازگار اور بہتر بنانے کے حوالے سے مسلسل جانکاری فراہم کرنا بھی لازمی ہے، جبکہ رینج آفیسر نے اس جانب توجہ مرکوز کرائی کہ کن وجوہات کے باعث مارچ کے مہینے میں ہی درجہ درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پودوں کی کمی بھی اس کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمے نے رواں برس ضلع بانڈی پورہ میں 96 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ جس میں سے ہدف کا قریباً 80 فیصد مکمل کیا جا چکا ہے۔
وہیں طلبہ نے گلوبل انوارمنٹ پر سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انفرادی طور پر بھی شجر کاری مہم کو فروغ دینے کی بات کہی۔
مزید پڑھیں: