برفباری کے باعث گریز - بانڈی پورہ شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند رہتی ہےGurez Bandipora Road closed due to Snowfall، وہیں اس دوران گریز کے باشندوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہفتہ کے روز فوج نے سیول انتظامیہ کے اشتراک سے سرحدی قصبہ گریز سے تعلق رکھنے والی ایک مریضہ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر بانڈی پورہ اسپتال Patient Evacuated in Helicopterپہنچایا۔
اطلاعات کے مطابق بڈوآب، گریز سے تعلق رکھنے والی فضلی بیگم، زوجہ عبدالکبیر کو مقامی باشندوں، رضاکاروں نے قریب پانچ فٹ برف کے بیچ ڈیڑھ کلومیٹر کا سفر طے کرکے اسٹریچر پر اٹھا کر انہیں ہیلی پیڈ تک پہنچایا، جہاں سے انہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر ضلع اسپتال بانڈی پورہ District Hospital Bandiporaپہنچایا گیا۔
جہاں اس اقدام پر مقامی باشندوں نے انتظامیہ کی پذیرائی کی وہیں انہوں نے گریز میں سرما کے دوران مستقل ہیلی سروس شروع Aeromedical Helicopter services in bandiporaکیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: Lack of CT Scan District Hospital Bandipora: ضلع اسپتال میں اسٹاف کی قلت، سی ٹی اسکین کی سہولت بھی ندارد
انہوں نے کہا کہ برفباری کے دوران گریز کا ضلع صدر مقام سمیت وادی کشمیر کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔ انکے مطابق، اس دوران لوگوں خاص کر مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔