ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس اور ویکسینیشن مہم سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں محض 13 فعال معاملات ہیں، جن میں سے 4حاجن بلاک میں ہے تاہم انہوں نے عوام الناس سے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی علاقہ گریز میں کوئی بھی ایکٹیو کیس نہیں ہے۔ ڈی سی بانڈی پورہ نے بتایا کہ ضلع میں کیسز کی مثبت شرح 0.21 فیصد ہے۔
کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں روزانہ 1500 سے 2000 ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے سے مثبت معاملہ سامنے آتے ہی وہاں فوری اقدامات کرکے علاقے میں سو فیصد ٹیسٹنگ کی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: کانگریسی رہنما آنند شرما کی قیادت میں پارلیمنٹ کمیٹی جموں وکشمیر کا دورہ کرے گی
ویکسینیشن کے حوالے سے ڈی سی بانڈی پورہ نے بتایا کہ 45 برس سے زائد عمر کے افراد کا ویکسینیشن عمل پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے۔ جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے 45 ہزار افراد کو ویکسین کے ڈوز دئے جا چکے ہیں۔
ڈی سی بانڈی پورہ نے ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے افراد سے ویکسینشین مراکز پہنچ کر دوسری ڈوز لینے کی اپیل کی۔