بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نائد کھائے علاقے کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر (NTPHC) میں گذشتہ کئی دنوں سے ایکسرے ٹیکنیشن کی عدم موجودگی کے سبب طبی مرکز آنے والے مریضوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ No X Ray Technician at NTPHC Naid Khai, Bandipora مقامی لوگوں نے بتایا کہ طبی مرکز میں ایکسرے ٹیکنیشن کی عدم موجودگی کے سبب مریضوں کو ایکسرے کے لیے دوسرے اسپتالوں یا نجی کلینکس کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے محکمہ صحت سمیت نائید کھائے طبی مرکز کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ایکس رے ٹیکنیشن سمیت دیگر طبی و نیم طبی عملہ کی کمی کے باعث مقامی باشندوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ طبی مرکز میں ایکس رے ٹیکنیشن کی کمی کے باعث ایکس رے مشین بے کار پڑی ہوئی ہے اور مشین کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ پاتا۔
رابطہ کرنے پر بی ایم او حاجن، ڈاکٹر اعجاز احمد نے بتایا کہ ایکس رے مشین ٹھیک کام کر رہی ہے تاہم ہسپتال میں عملہ (ٹیکنیشن) کی کمی کے باعث لوگوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسرے ٹیکنیشن 15 دن کی چھٹی پر گیا ہوا ہے۔ طبی مرکز میں کوئی متبادل انتظام نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: Primary Health Centre Lacs Basic Facilities: پرائمری ہیلتھ سینٹر برائے میں بنیادی سہولیات کا فقدان
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس کے لئے کوئی حل جلد ہی نکالا جائے گا۔ مقامی باشندوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ہے وہ فوری طور پر طبی مرکز میں ایکس رے ٹیکنیشن کی تعطیل کے پیش نظر متبادل انتظام کریں تاکہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔