بانڈی پورہ:شمالی ضلع بانڈی پورہ کے نوگام سمبل علاقے میں ہفتے کے روز 40 سالہ شہری درخت سے گر کر موقع پر ہی از جان ہوا۔Man Dies After Falling From Tree in bandipora
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے نوگام سمبل علاقے میں اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب 40 سالہ شہری درخت کی شاخ تراشی کر رہا تھا کہ اسی اثنا میں پیر پھسل جانے کے نتیجے میں وہ نیچے گر آیا جس وجہ سے اُس کے سر کو گہری چوٹ آئی۔Man Dies in Bandipora
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شخص کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت بشیر احمد ساکن نوگام کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Girl jumps into Jhelum بارہمولہ میں لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی، بچاو آپریشن جاری
(یو این آئی)