شمالی کشمیر: ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سب ضلع میں پیپلز کانفرنس کی جانب سے پارٹی ورکرز کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقہ سوناواری سے تعلق رکھنے والے درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔ یہ اجلاس نوجوان سیاسی رہنما اور پیپلز کانفرنس کے ضلع بانڈی پورہ کے صدر جہانگیر احمد کی سربراہی میں منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں پیپلز کانفرنس کو ضلع بانڈی پورہ میں گھر گھر تک پہنچانے اور مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔People's Conference Organises Party Convention
اس اجلاس میں سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے ان کے درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔ اس کنونشن کا مقصد جموں و کشمیر میں جاری سیاسی صورتحال کا جائزہ لینا اور جہانگیر احمد اور ان کے حامی ورکرز کو مستقبل میں متوقع انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر احمد نے کہا کہ ملاقات کا ایجنڈا آئندہ کے لائحہ عمل اور آئندہ انتخابات کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی حتمی رپورٹ کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات متوقع ہیں لہذا وہ سوناواری میں خود کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔People's Conference Organises Party Convention
یہ بھی پڑھیں: People's Conference Rally in Inderkoot: بانڈی پورہ اندرکوٹ میں پیپلز کانفرنس کی ریلی