بانڈی پورہ: سابق ایم ایل سی و سینیئر پیپلز کانفرنس رہنما یاسر ریشی نے چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے غیر مقامی لوگوں کو ووٹ کے عمل میں شامل کرنے کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح کا اقدام اٹھایا جاتا ہے تو وہ جمہوریت کا قتل ہے۔ Reaction on Inclusion of Non-locals in Voters List
انہوں نے کہا غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنا جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ یہ فیصلہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے ناقابل برداشت ہے اورا س کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔
یاسر ریشی سمبل سوناواری میں ایک سیاسی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ یاسر ریشی نے بتایا کہ یہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے بھی بدتر انتشار ہے کہ غیر مقامی لوگوں کو یہاں ووٹنگ کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے وزیر اعظم سے اس حکم کی توقع نہیں کر رہے ہیں۔ یہ مکمل طور پر بھارتی جمہوریت کے خلاف ہے۔ Yasir Reshi on inclusion of non-locals
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے الیکشن کمیشن کے غیر مقامی لوگوں کو جموں و کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے اعلان کے خلاف جموں پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ کارکنان و لیڈران احتجاج میں 'فرضی ووٹرز نامنظور نامنظور' کے نعرے لگا رہے تھے۔ PDP Protests
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سرینگر میں ایک آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی میں غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔ میٹنگ کے اختتام پر فاروق عبداللہ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے یہ احکامات ان کے لیے قابل قبول نہیں ہیں اور وہ اس کی بھر پور مخالفت کریں گے۔
واضح رہے کہ کشمیر کی مین اسٹریم پارٹیوں نے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف دو روز قبل جموں میں بھی احتجاجی مظاہرئے کیے۔ اس دوران مظاہرین نے الیکشن کمیشن کی کاپیاں نذر آتش کیں۔ اس دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ inclusion of non-locals in the voting list
یہ بھی پڑھیں : PDP Protests on Non Local Voters Issue: جموں میں پی ڈی پی کارکنان کا احتجاج