ETV Bharat / state

'کشمیر میں بی جے پی کی دال گلنے والی نہیں ہے'

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 4:30 PM IST

عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کرتے ہوئے عوامی جلسے سے خطاب کیا اور پی اے جی ڈی امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

کشمیر میں بی جے پی کی دال گلنے والی نہیں ہے: مظفر شاہ

مظفر شاہ نے بتایا کہ گپکار الائنس سبھی ایک سو چالیس سیٹوں پر جیت درج کرکے بی جے پی اور آر ایس ایس کا کرارا جواب دے گی۔

مظفر حسین شاہ نے آج بانڈی پورہ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ گپکار الائنس جموں و کشمیر کی سبھی ایک سو چالیس سیٹوں ہر کامیابی حاصل کرکے بی جے پی اور آر ایس ایس کو کرارا جواب دیکر دنیا کو باور کرائے گی کہ جموں و کشمیر کے عوام نے دفعہ 370اور 35 اے کو ہٹائے جانے کے معاملے کو رد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ طاقتوں کو روکنے کے لیے گپکار الائنس نے ان انتخابات میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ اس موقعے پر پی ڈی پی کے سینیئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے نظام الدین بٹ ،نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ غلام رسون ناز کے علاوہ دوسری جماعتوں کے دیگر کئی سینیئر کارکن موجود تھے۔ وہیں الائنس کے دو کارکنان نے بلاک ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ کے آفس میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی درج کرائے۔

اپنے خطاب میں مظفر حسین شاہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم میں مسلسل رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کولگام ضلع میں پچھلے کئی روز سے الائنس کے چالیس ارکان کو ایک کمرے میں بند رکھا گیا ہے۔تاہم اس سب کے باوجود الائنس فاتح ہوکر سامنے آئے گی۔

مظفر شاہ نے 'اپنی پارٹی' کے سربراہ الطاف حسین بخاری کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کا دامن چھوڑ کر الائنس میں شامل ہوکر جموں و کشمیر کے عوام سے غداری کے داغ کو مٹادیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اتنی ساری پارٹیاں ایک بینر کے نیچے آئی ہیں۔ جس کا واحد مقصد جموں وکشمیر کے تشخص کی بحالی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.