بانڈی پورہ: شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ Fresh Snowfall in North Kashmir’s Gurez سرحدی علاقہ گریز کے کنزلون میں جمعرات کی صبح سے ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے سبب سرحدی قصبہ میں درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے اور لوگوں نے پھر سے گرم ملبوسات پہننے شروع کر دیے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے جمعرات کو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکی نوعیت کی برفباری کی پیش گوئی کی تھی۔ Fresh Snowfall in North Kashmir’s Gurez محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بیشتر میدانی و پہاڑی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بدھ کی شام سے ہی جاری ہے جب کہ سرحدی قصبہ گریز میں ہلکی برفباری سے درجہ حرارت میں کافی گراوٹ درج کی گئی ہے۔
جمعرات کی صبح سے ہی وادی کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو اگلے 24 گھنٹوں تک موسم مزید خراب رہنے پیش گوئی کی ہے۔ Kashmir Snowfallمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں تک مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارشیں، تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک، ژالہ باری اور پہاڑی مقامات پر ہلکی برفباری کے بھی امکانات ہیں۔
مزید پڑھیں: Weatherman Predicts More Rains in Kashmir: کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، مزید بارش کی پیش گوئی