ETV Bharat / state

سرکاری اسکولوں میں داخلے کے لیے مہم شروع

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 5:02 PM IST

انرولمینٹ مہم (داخلے کی کاروائی) کے تحت محکمہ تعلیم کی جانب سے آج بانڈی پورہ کے پلان میں بیداری ریلی کے علاوہ سرکاری مڈل اسکول میں انرولمینٹ مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کی وجہ سے نجی اسکولوں کو ترک کرکے تقریبا دس بچوں کا سرکاری اسکول میں داخلہ کرایا گیا۔

education enrolment drive in plan of bandipura
سرکاری مڈل برانچ اسکول میں انرولمینٹ مہم کا انعقاد

جموں و کشمیر، ضلع بانڈی پورہ کے پلان میں محکمہ تعلیم کی جانب سے آج بیداری ریلی کے علاوہ گورنمنٹ مڈل اسکول میں انرولمینٹ مہم کا انعقاد کیا گیا۔

انرولمینٹ مہم کے تحت تقریبا دس بچوں کا داخلہ کرایا گیا، جن میں سے چند بچے پرائیویٹ اسکولوں کو چھوڑ کر سرکاری اسکولوں سے آئے تھے۔

مہم کے دوران مقررین اور محکمہ تعلیم سے وابستہ شرکاء نے سرکاری اسکولوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ وقت میں سرکاری اسکولوں میں بھی وہ تمام سہولیات میسر ہیں جو کہ نجی اسکولوں میں فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مقامی افراد اور سرپرستوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو سرکاری اسکولوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ان کے تعاون کی اہم ضرورت ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق اب سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ نجی اسکولوں کے بجائے سرکاری اسکولوں میں بچوں کے لیے کتاب، ڈریس اور وظیفہ جیسی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

اس موقع پر بچوں کے والدین کے علاوہ چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ، زونل ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ اور دیگر زعماء کے علاوہ متعدد اساتذہ بھی موجود تھے،

اس سے قبل اس مہم کے تحت بانڈی پورہ کے پلان میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں سرکاری اسکولوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی تشہیر کی گئی، اگرچہ گزشتہ چند برسوں کے دوران قصبہ جات سے تعلق رکھنے والے بیشتر بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں کے بجائے نجی اسکولوں میں کرایا جارہا ہے، تاہم محکمہ تعلیم کی جانب سے چلائی جانے والی بیداری مہم کے بعد سرکاری اسکولوں کی طرف بھی لوگوں کا رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.