بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں محبوب العالم کالونی، کلوسہ کی سڑکیں انتہائی خستہ ہو چکی ہیں Dilapidated roads Irks Kaloosa Residents، سڑکوں پر جمع کیچڑ کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محبوب العالم کالونی کے رہائشیوں نے مین چوک کلوسہ میں احتجاج Protest against Dilapidated roads in Kaloosa کرتے ہوئے کالونی کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کے سبب کلوسہ سڑک پر تقریباً ایک گھنٹے تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے انتظامیہ سمیت محکمہ آر اینڈ بی اور میونسپلٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بانڈی پورہ مارکیٹ سے محض ایک کلومیٹر دور ہونے اور باوجود سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہیں کی جا رہی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی ابتر حالت کے سبب مقامی باشندوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
احتجاجیوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے رقومات واگزار کیے جانے کے باوجود محکمہ تعمیرات عامہ لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
- مزید پڑھیں: خستہ حال سڑک: سوپور کے تاجروں کا شدید احتجاج
مقامی انتظامیہ سمیت محکمہ آر اینڈ بی کے افسران نے موقع پر پہنچ کر لوگوں جلد ہی سڑکوں کی تعمیر کیے جانے کی یقین دہانی کی۔
انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کیا اور تقریباً ایک گھنٹے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی۔