ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: خاتون کو ہسپتال میں بند کرنے سے متعلق کارروائی کی جائے گی

حاملہ خاتون کو کئی گھنٹوں تک نیو ٹائم پرائمری ہیلتھ سینٹر (این ٹی پی ایچ سی) کے اندر تالہ بند کرکے رکھا گیا۔

author img

By

Published : Jul 21, 2021, 5:55 PM IST

بانڈی پورہ سمل ہسپتال
بانڈی پورہ سمل ہسپتال

بانڈی پورہ سمل ہسپتال میں منگل کے روز ایک خاتون کے ساتھ پیش آئے واقعے کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ہم نے اس مسئلے کو بڑی سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ جس کی بہت جلد رپوٹ ائے گی اس کے بعد لاپرواہی برتنے والے ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بانڈی پورہ سمل ہسپتال

خیال رہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام سوناواری میں ہسپتال عملے کی لاپروائی کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون کو کئی گھنٹوں تک نیو ٹائم پرائمری ہیلتھ سینٹر (این ٹی پی ایچ سی) کے اندر تالہ بند کر کے رکھا گیا۔ جب کہ ہسپتال کا سارا عملہ نکل چکا تھا۔

ہسپتال میں زیر علاج خاتون اور اس کے ساتھ ان کے ایک تیمار دار کو جب یہ محسوس ہوا کہ وہاں پر کوئی موجود نہیں ہے تو انہوں نے خود باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے وہاں پر تالا لگا ہوا پایا۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے گھر والوں کو فون پر یہ اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں:بانڈی پورہ: مریض ہسپتال میں مقفل

ادھر مقامی لوگوں کو جب اس بات کی خبر ہوئی تو فوراً ہسپتال کے باہر مقامی لوگ جمع ہوگئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران انہوں نے متعلقہ ہسپتال کے عملے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.