جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے متعلقہ افسران کے ساتھ ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں واقع یاترا ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا تاکہ شری امرناتھ جی یاترا 2022 کے لیے کیے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ان کے ساتھ ایس ڈی ایم سمبل ڈاکٹر بشیر لون کے علاوہ دیگر سول اور پولیس انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ DC Bandipora visits transit camp
ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ یاترا کے آغاز سے پہلے تمام ضروری انتظامات کو اچھی طرح سے یقینی بنایا جائے تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔' DC Bandipora reviews arrangements for Amarnath Yatra
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra: امرناتھ یاترا میں کام کرنے والوں کو اجازت نامہ دینے کےلیے سونمرگ میں کیمپ
انہوں نے یاترا ٹرانزٹ کیمپ میں صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام رکھنے کی ہدایت دی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے افسران کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے تیار شدہ شڈس کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔'