ETV Bharat / state

Congress Convention in Bandipora باںڈی پورہ میں کانگریس پارٹی کا کنونشن منعقد - بانڈی پورہ میں کانگریس کا کنونشن منعقد

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوام کی خواہشات اور امنگوں کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جموں و کشمیر کی بھلائی اور جامع ترقی کے لیے کام کرتی رہے گی۔

congress-held-party-convention-in-bandipora
باںڈی پورہ میں کانگریس پارٹی کا کنونشن منعقد
author img

By

Published : Apr 17, 2023, 10:32 PM IST

باںڈی پورہ میں کانگریس پارٹی کا کنونشن منعقد

بانڈی پورہ : جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے پیر کو کہا کہ مرکزی حکومت تمام محاذوں پر اپنی ناکامی چھپانے کے لیے گمراہ کن سیاست کر رہی ہے۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز ٹاؤن ہال بانڈی پورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررت ہوئے کیا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے کے پی سی سی کے صدر وقار رسول وانی نے کانگریس کو عوام کی خدمت کا ایک آلہ قرار دیا، جس نے عوام کی خواہشات اور امنگوں کی صحیح معنوں میں نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جموں و کشمیر کی بھلائی اور جامع ترقی کے لیے کام کرتی رہے گی۔
وانی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بدترین صورتحال دیکھی ہے۔ا نہوں نے اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری، ترقی کی کمی اور جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش افسردہ معیشت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں بے مثال اضافے سے عوام طرح طرح کی مشکلات سے دوچار ہوئے ہے۔انہوں نے پارٹی ورکروں کو پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کی ہدایت دی۔بعد ازاں جئے بھارت ستیہ گرہ یاترا ٹاؤن ہال بانڈی پورہ سے نشاط پارک تک منعقد کی گئی جس کے دوران پارٹی قائدین نے بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت کی "غلط پالیسیوں" اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: Vikar Rasool on Prayagraj Shootout: اترپردیش میں جنگل راج نافذ ہے، کانگریس لیڈر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.