ETV Bharat / state

Boat Capsized in Bandipora: ناؤ الٹنے سے ایک شخص غرقاب - شمالی کشمیر غرقاب

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ناؤ الٹ جانے سے تین افراد نالہ میں ڈوب گئے تاہم دو افراد کو بچا لیا گیا جب کہ تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔ Boat Capsized in North Kashmir’s Bandipora District

ناؤ الٹنے سے ایک شخص غرقاب
ناؤ الٹنے سے ایک شخص غرقاب
author img

By

Published : Nov 2, 2022, 2:04 PM IST

بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ میں سوناواری کے بانیاری علاقے میں بدھ کی صبح تین افراد لہروال پورہ نالہ میں اُس وقت ڈوب گئے جب ان کی ناؤ نہر میں الُٹ گئی۔ مقامی باشندوں نے فوری طور بچاؤ کارروائی شروع کی جس کے نتیجے میں دو افراد کو بچا لیا گیا جب کہ غرقاب ہوئے تیسرے شخص کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ Boat Capsized man Drowned

ناؤ الٹنے سے ایک شخص غرقاب

مقامی باشندوں نے دونوں افراد - جنہیں غرقاب ہونے سے بچا لیا گیا - کو فوری طور نزیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ادھر، غرقاب ہوئے تیسرے شخص - جاوید احمد - کو ڈھونڈ نکالنے کی کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ وہیں ماہرین کا ماننا ہے کہ انکے زندہ بچنے کی امید کافی کم ہے۔ تاہم پولیس سمیت مقامی رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن تیز کر دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تینوں افراد ناؤ کے ذریعے ولر جھیل کے نیچیاری سے سامان لانے نکلے تھے۔ Boat Capsized man Drowned in Bandipora

مزید پڑھیں: Non Local Laborer Drowned: پلوامہ میں غیر مقامی مزدور دریائے جہلم میں غرق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.