بانڈی پورہ: شمالی کشمیر North Kashmir کے بانڈی پورہ ضلع کے شاہ گنڈ حاجن میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک ریچھ کو پکڑنے کامیابی حاصل کر لی۔ Bear Captured in Bandiporaمقامی باشندوں کے مطابق ریچھ کو تین دن قبل علاقے میں دیکھے جانے کے بعد فوری طور محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی گئی تھی جنہوں نے ریچھ کو تلاش کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی تھی۔
وائلڈ لائف کے افسران نے بتایا کہ انہوں نے باغات میں ریچھ کو ٹرانکولائزر سے بے ہوش کرکے پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ بعد ازاں انہوں نے ریچھ کو سرینگر کے داچھی گام نیشنل پارک منتقل کر دیا۔ Bear Captured in Bandipora shifted to Dachigam National Parkایک عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے افراد گزشتہ تین دن سے ریچھ کو پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ماہر افراد کو تعینات کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل ہونے سے انسانی جانوں کو لاحق خطرے کو ٹال دیا گیا۔‘‘ ادھر مقامی باشندوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی کوششوں کی سراہنا کی۔