ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: شلوت، سوناواری سڑک کی حالت انتہائی خستہ

ضلع بانڈی پورہ کے شلوت، سوناواری کے باشندوں نے انتظامیہ سے سڑک کی مرمت کے علاوہ پانی کی نکاسی کے لئے ڈرینیج کا مناسب انتظام کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بانڈی پورہ: شلوت، سوناواری سڑک کی حالت انتہائی خستہ
بانڈی پورہ: شلوت، سوناواری سڑک کی حالت انتہائی خستہ
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 9:14 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے شلوت، سوناواری سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے علاوہ ٹرانسپورٹرس کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: شلوت، سوناواری سڑک کی حالت انتہائی خستہ

ہادی محلہ، شلوت کے مقام پر سڑک پر جگہ جگہ گہرے گھڑے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع پانی اور کیچڑ کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں، اس کے علاوہ گاڑیوں کا بھی اس روڈ پر چلنا مشکل ہو رہا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے ’’سڑک کافی عرصے سے خراب ہے اور انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سڑک کی مرمت کے لئے پہلے سے ہی محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے ٹینڈر اجرا کرکے ایک ایک ٹھیکہ دار کو سونپا گیا ہے تاہم ’’ٹھیکہ دار کی من مانی کی وجہ سے سڑک پر کام شروع نہیں کیا گیا۔‘‘

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: مقامی مسائل اور ترقیاتی کاموں سے متعلق انتظامیہ کا اجلاس

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سڑک کی مرمت میں تاخیر کے باعث موسم سرما میں کام کرنا ناممکن ہے، کیونکہ بارشوں کے بعد سڑک پر پانی اور کیچڑ جمع ہے جس کے باعث تعمیر و مرمت کے کام میں رکاوٹیں حال ہونگی۔‘‘

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے سڑک کی مرمت کے علاوہ پانی کی نکاسی کے لئے ڈرینیج کا مناسب انتظام کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.