ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سرپنچوں میں واٹر ٹیسٹنگ کٹس تقسیم

ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، سوناواری میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے سرپنچوں کے لئے ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا جس میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے پانی کا معیار چیک کرنے کی تربیت کے علاوہ ٹیسٹنگ کٹس بھی مفت دئے گئے۔

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 12:13 PM IST

بانڈی پورہ: سرپنچوں میں واٹر ٹیسٹنگ کٹس تقسیم
بانڈی پورہ: سرپنچوں میں واٹر ٹیسٹنگ کٹس تقسیم

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، سوناواری میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے سوناواری کے سرپنچوں کے لئے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں پینے کے پانی کا ٹیسٹ کرنے کی تربیت دی گئی تاکہ وہ اپنے اپنے علاقہ جات میں آلودہ اور صاف پانی کے درمیان فرق کر سکیں۔

’’صاف پانی ہی ایک صحت مند معاشرے کی اولین اور بنیادی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا پینے کا پانی بلکل صاف و شفاف ہونا چاہیے وگرنہ اس سے کئی بیماریاں پھیل سکتی ہیں‘‘ - اسی تناظر میں محکمہ جل شکتی نے تمام سرپنچوں کو تربیت دی تاکہ وہ اپنے علاقوں میں سپلائی کیے جا رہے پانی کا ٹیسٹ کرنا سیکھ سکیں۔ انہیں اس سلسلے میں باضابطہ تربیت دی گئی۔

پروگرام کے دوران انہیں ایک واٹر ٹیسٹنگ کٹ بھی فراہم کیا گیا جس سے وہ پانی کا ٹیسٹ گھر میں ہی بغیر کسی لیبارٹی کی مدد کے انجام دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت سمبل میں صفائی مہم

اس پروگرام میں محکمہ جل شکتی کے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.