بانڈی پورہ: ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز، کشمیر کی جانب سے یکم سے 15 اگست تک پلاسٹک کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے پیش نظر میونسپل کونسل بانڈی پورہ نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ Awareness Campaign on Single use Polythene in Bandiporaپریس کانفرنس کے دوران میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے چیئرمین بشارت حسین نجار نے پلاسٹک کے مضر اثرات خصوصاً اس سے آبی ذخائر کو پہنچنے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔
ایم سی بانڈی پورہ کے چیئرمین نے کہا کہ دیگر اضلاع کی طرح شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں بھی پالیتھین مہم خصوصاً سِنگل یوز پلاسٹک کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ Municipal Committee Bandipora on Single use Polythene آگاہی مہم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریڈیرس فیڈریشن، سیول سوسائٹی ممبران، اسکولوں اور کالجوں کے علاوہ دیگر سرکاری محکمہ جات اور میڈیا سمیت ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاکر ضلع کے سبھی علاقوں میں پلاسٹک کے حوالے سے شعور بیداری مہم چلائی جائے گی۔
پریس کانفرنس میں ایکزیکٹو آفیسر میونسپل کونسل بانڈی پورہ ولی محمد، کولیشن کنٹرول بورڈ اور محکمہ جنگلات کے افسران، سیول سوسائٹی اور ٹریڈیرس فیڈریشن کے ممبران بھی شامل تھے۔ Municipal Committee Bandipora on Single use Plasticپریس کانفرنس کے دوران کہا گیا کہ پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کے حوالے سے 15 اگست تک آگاہی مہم چلائی جائے گی، بعد ازاں پلاسٹک خصوصاً سنگل یوز پالی تھین کے استعمال پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: Awareness on Single use Polythene: سِنگل یوز پالی تھین سے متعلق عوامی بیداری