بانڈی پورہ: ادارہ تنظیم المکاتب کشمیر کی جانب سے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ذالپورہ سوناواری میں ایک روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں علماء کرام، شعراء، مفکرین، اسکالرز اور دانشور حضرات کے خطابات کے ساتھ ساتھ مکاتب سے وابستہ بچوں کے رنگا رنگ تعلیمی مظاہرے بھی دیکھنے کو ملے۔ Annual Deeni Taleemi Conference Held by Tanzeemul Makatib
اس کانفرنس میں ضلع بانڈی پورہ اور گاندربل سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مکاتب کے بچوں نے شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ تنظیم المکاتب ہر سال ملک بھر میں ان کانفرنسز کا انعقاد کرتا آیا ہے جس میں ادارہ سے منسلک مکاتب کے چُنندہ بچے مختلف تعلیمی مظاہرے پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Religious Summer Camp in Bhopal: بھوپال میں 45 روزہ دینی سمر کیمپ
سال 2022 کی پہلی سالانہ کانفرنس ضلع بانڈی پورہ کے ذالپورہ سوناواری میں منعقد ہوئی اور اس کانفرنس میں بچوں نے مختلف رنگا رنگ تعلیمی پروگرام، قرآن، احادیث، ، عملی مسائل، نظم اور تقاریر وغیرہ کی صورت میں پیش کیے وہیں دوسری طرف بیرون ریاستوں سے آئے ہوئے شعرائے کرام نے اپنے منفرد انداز میں حاضرین کو مستفید کیا اور اس کے علاوہ متعدد علمائے دین کے روح پرور خطابات بھی سننے کو ملے۔ Deeni education program in Bandipora