ETV Bharat / state

منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے پولیس کا عوام سے تعاون طلب - منشیات فروشوں کو گرفتار

انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں تقاریب اور ریلیز کا اہتمام کیا گیا۔

منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے پولیس کا عوام سے تعاون طلب

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 6:38 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ’’بجٹ ایکامڑییشن‘‘ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی اننت ناگ سمیت پولیس کے کئی اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ کوکرناگ کے کئی علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے پولیس کا عوام سے تعاون طلب

اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود نے ایس ایس پی اننت ناگ کو اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جنہیں پولیس نے سنجیدگی سے سننے کے بعد لوگوں کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

تقریب کے دوران عوام نے منشیات کے بڑھتے رجحان پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے منشیات فروشوں کا شکنجہ کسنے کی گزارش کی وہیں پولیس نے عوام سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس اور انتظامیہ کا تعاون دینے کی اپیل کی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس وادی کے طول و ارض میں منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے کمر بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں جنوبی کشمیر میں درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات کو ضبط کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ شیپ بریڑنگ ریسرچ فارم کی عمارتیں تباہی کے دہانے پر

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ اس وبا میں مبتلا نوجوانوں کی رہنمائی بھی از حد ضروری ہے جس کے لیے انتظامیہ سمیت سماج کے ذی شعور افراد کو بھی آگے آنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.