اننت ناگ: جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سول انتظامیہ کے تین آئی اے ایس افسران اور ایک آئی آر ایس افسر کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن کی جانب سے دو حکمنامے جاری کیے گئے ہیں۔ Three IAS One IRS Officers Transferred
ایک حکمنامہ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشنر بھوپندر کمار کا تبادلہ کرکے محکمہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا، ان کی جگہ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن ڈپارٹمنٹ کے سیکرٹری راہل شرما کو جموں کشمیر ٹرانسپورٹ کمشنر کا عہدہ دیا گیا ہے۔
وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا کو محکمہ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن میں بطور ایڈمنسٹریٹیو سکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔Dc Anantnag Dr Piyush Singla Transferred
مزید پڑھیں:
وہیں دوسرے حکم نامے کے مطابق آئی آر ایس افسر آلوک کمار جو پرنسپل سکریٹری یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈپارٹمنٹ کو تبدیل کر کے پرنسپل سکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ آلوک کمار اس کے علاوہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا چارج بھی سنبھالیں گے۔