ETV Bharat / state

Tourist in Pahalgam: پہلگام میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ - سیاحت سے جڑے افراد میں کافی خوشی

ان دنوں وادی کے مختلف سیاحتی مقامات پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے جو قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ Tourists Enjoying Snow In Pahalgam

پہلگام میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ
پہلگام میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ
author img

By

Published : Jan 6, 2022, 1:00 PM IST

پہلگام میں سیاحت سے جڑے افراد میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے اور وہ خاصی تعداد میں آئے ہوئے سیلانیوں کا دل کھول کر استقبال کر رہے ہیں ۔ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں تازہ برفباری کے ساتھ ہی سال نو کا سرمائی سیاحتی سیزن شروع ہوچکا ہے Pahalgam witnesses surge in tourist flow۔

پہلگام میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ

اور ان دنوں وادی کے مختلف سیاحتی مقامات پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے جو قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں Tourists Enjoying Snow In Pahalgam

عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام میں تازہ برف باری کے بعد سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پہلگام میں موجود سیاح برفیلے نظاروں سے لطف حاصل کر رہے ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ نہ صرف یہاں کی خوبصورتی بلکہ مقامی لوگوں کی مہمان نوازی سے بھی وہ کافی متاثر ہوئے ہیں ۔

سیاحوں کی آمد کے ساتھ ہی پہلگام میں گویا کھوئی ہوئی رونقیں لوٹ آئیں۔ جبکہ سیاحوں کا کہنا ہے کہ برفیلے موسم میں کشمیر کی سیر کرنا اپنے آپ میں ایک منفرد تجربہ ہے۔

یہاں سیاحت سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ سرمائی سیاحتی سیزن میں یومیہ اجرت پر کا م کرنے والے مزدوروں کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ ا ن لوگوں کا روز گار سیلانیوں سے جڑ ا ہوا ہے۔

سیاحوں نے تازہ برفباری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برف کشمیر کی شناخت مانی جاتی ہے اور سیلانی برفیلی وادی کو دیکھنے کیلئے کھینچے چلے آتے ہیں

دوسری جانب محکمہ سیاحت شعبہ سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے طرح طرح کے اقدامات اٹھا رہا ۔

یہ بھی پڑھیں : پہلگام میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ

وادی کشمیر کی حالیہ صورتحال اور اس کے بعد کووڈ کی مار نے یہاں کی سیاحتی صنعت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ لیکن متعلقین کا ماننا ہے کہ یو ٹی سے باہر کشمیر کی منفی تشہیر یہاں کی سیاحتی صنعت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ جس کو انتظامیہ و دیگر متعلقین کی جانب سے دور کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.