اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں، ضلع پلوامہ اور ضلع اننت ناگ کے کئی مقامات پر اسٹیٹ انوسٹگیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کی جانب سے بدھ کی علی الصبح چھاپے مارے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسٹیٹ انویسٹگیشن ایجنسی، پولیس، سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی علی الصبح جنوبی اضلاع شوپیاں، پلوامہ اور اننت ناگ میں چھاپے مارے، ایس آئی نے، شوپیاں کے اگلر علاقہ اننت ناگ ضلع کے مومن آرونی بجبہاڑہ اور پلوامہ کے ایک علاقہ میں چھاپے مارے۔
چھاپوں کے دوران مشترکہ ٹیم نے مبینہ طور کئی مقامات پر کچھ الیکٹرانک آلات وغیرہ ضبط کئے ہیں چھاپہ مار کارروائی اے ٹی ایم بینک گارڈ سنجے شرما کی ہلاکت کے معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 14/2023 کے سلسلہ میں انجام دی گئی جسے حال ہی میں نا معلوم بندوق برداروں نے ہلاک کیا تھا۔ اس سے قبل متعلقہ کیس کے سلسلہ میں وادی کشمیر کے 9 مقامات پر چھاپہ مارے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: مہلوک کشمیری پنڈت سنجے شرماکا اہل خانہ جموں ہجرت کرنے پر مجبور
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اے ٹی ایم بینک گا رڈ کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت کے سلسلہ میں اس سے پہلے بھی کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے۔ علاوہ ازیں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اور قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ٹیرر فنڈنگ اور دیگر معاملات کے سلسلے میں چھاپے مارے گئے۔ اس دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف کینڈل مارچ نکالا گیا