ETV Bharat / state

کچن گارڈن بجبہاڑہ میں بیج کو فروخت کرنے کی مہم کا آغاز

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 10:51 PM IST

بجبہاڑہ میں کچن گارڈن کو فروغ دینے کی غرض سے محکمہ زراعت کی جانب سے مختلف سبزیوں کے بیج کو فروخت کرنے کی ایک مہم چلائی گئی۔

sale drive of seedlings started at kitchen garden bijbhara
بیج کو فروخت کرنے کی مہم کا آغاز

جموں و کشمیر، ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں کچن گارڈن کو فروغ دینے کے لیے آج ایک مہم چلائی گئی، جس کے تحت محکمہ زراعت نے کچن گارڈن بجبہاڑہ میں مختلف سبزیوں کے بیج کو فروخت کرنے کی شروعات کی ہے۔

کچن گارڈن بجبہاڑہ میں بیج کو فروخت کرنے کی مہم کا آغاز

بیجوں کے فروخت کی مہم کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ بجبہاڑہ ، سلیم جہانگیر اور چیف ایگریکلچر آفیسر ڈاکٹر سید وسیم احمد شاہ اور دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں شروع کیا گیا۔

اس موقع پر سلیم جہانگیر نے کہا کہ " اس مہم سے توقع کی جارہی ہے کہ مختلف سبزیوں کی مختلف اقسام کے تقریباً 2.0 لاکھ بیجوں کو 9.3 ہیکٹر رقبے پر تقسیم کیا جائے گا، جس کا تخمینہ تقریبا 97.86 لاکھ روپے ہوگا''۔

وہیں سی اے او ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے کچن گارڈن کو فروغ دینے کے لیے کم نرخوں پر اعلی معیار کے بیج اور پودے فراہم کیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ "اس اقدام سے لوگوں کو حوصلہ ملے گا کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں کو اپنی عادت بنائیں گے، جس سے ان کی صحت ٹھیک رہے گی اور معیشت میں ترقی بھی ہوگی''۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.