پہلگام : سرکار کی جانب سے امرناتھ یاترا کے سلسلہ میں یاترا شروع ہونے سے قبل مزدوروں کو اپنا رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ لیبر حکومت جموں و کشمیر اننت ناگ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ، پالکی والوں، ڈانڈی والوں،پٹھو والوں، گھوڑے بانوں و دیگر مزدوروں کو پشگی اندراج کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے خواہشمند افراد کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ بمقام ، عیشمقام، متی گاؤرن، سلر اور پہلگام میں اپنا اندراج کرا سکتے ہیں جو 20 اپریل سے شروع ہو گی۔ Amarnath yatra 2022
واضح رہے کہ رواں برس یاترا شروع ہونے سے قبل مزدوروں کو اپنا اندراج کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور یاترا کے دوران پہلگام میں مزدوروں کی رجسٹریشن نہیں ہوگی۔ Registration of labourers mandatory
یہ بھی پڑھیں : Amarnath Yatra Security Arrangements Reviewed: ایس ایس پی گاندربل نے امرناتھ یاترا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا