جنوبی کشمیر South Kashmir کے نوگام، ویری ناگ علاقے میں پنچ، سرپنچوں نے بی ڈی او کی منتقلی BDO Nowgam, Verinag Transferred, Locals Protest کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی ڈو او کو واپس تعینات کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ’’بی ڈی او کی منتقلی ویری ناگ کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ منتقل کیے گئے بی ڈی او Block Development Officer کو تین ماہ قبل ہی علاقے میں تعینات کیا گیا تھا جو تندہی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے۔
احتجاج کر رہے پنچ سرپنچوں Protest Against Transfer of BDO نے دعویٰ کیا کہ ’’سیاسی اثر و رسوخ اور دبائو کے تحت بی ڈی او کی منتقلی عمل میں لائی گئی ہے۔‘‘
مزید پڑھیں؛ ویری ناگ میں محکمۂ جنگلات کی کارروائی
انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر منتقل کیے گئے بی ڈی او کی تعیناتی واپس عمل میں نہیں لائی گئی تو وہ احتجاج میں شدت لانے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔