ETV Bharat / state

ڈی سی آفس اننت ناگ میں حلف برداری کی تقریب منعقد

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 1:55 PM IST

ڈی سی آفس اننت ناگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے افسران و ملازمین کو دیانتداری اور رشوت نہ لینے کا حلف دلایا۔

ڈی سی آفس اننت ناگ میں حلف برداری کی تقریب منعقد
ڈی سی آفس اننت ناگ میں حلف برداری کی تقریب منعقد

26 اکتوبر سے یکم نومبر تک ویجلینس بیداری ہفتہ مناتے ہوئے، ڈی سی آفس اننت ناگ میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔

حلف برداری کے دوران ملازمین کو دیانتداری کا عہد دلایا گیا، ضلع انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں نے رشوت نہ لینے کا عہد لیا۔

اس موقع پر کہا گیا کہ ’’رشوت ملک کی معاشی اور سماجی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ اس لئے رشوت خوری کا خاتمہ ملک و ریاست کی ترقی کا ضامن ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ پہلگام: دل کا دورہ پڑنے سے خاتون سیاح کی موت

افسران نے دیانتداری کا عہد لیا اور بدعنوانی کے خلاف جنگ میں تعاون کا وعدہ کیا۔ یہ عہد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ نے کروایا۔

اسی طرح کی تقریب ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں منعقد ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.