ETV Bharat / state

’آنگن واڑی سنٹر نہ ہونے سے بیشتر بچے سرکاری اسکیموں سے محروم‘

آتھر، لارنو کے باشندوں نے انتظامیہ سے علاقے میں آنگن واڑی سنٹر قائم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے بچوں کو بھی سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل ہو سکے۔

’آنگن واڑی سنٹر نہ ہونے سے بیشتر بچے سرکاری اسکیموں سے محروم‘
’آنگن واڑی سنٹر نہ ہونے سے بیشتر بچے سرکاری اسکیموں سے محروم‘
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 6:55 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے آتھر، لارنو کے باشندوں نے شکایت کی ہے کہ انکے علاقے کے سینکڑوں بچے مختلف سرکاری اسیموں سے محض اس وجہ سے محروم ہو جاتے ہیں کہ انکے علاقے میں آنگن واڑی سنٹر موجود نہیں ہے۔

’آنگن واڑی سنٹر نہ ہونے سے بیشتر بچے سرکاری اسکیموں سے محروم‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ آتھر، لارنو سات وارڑز پر مشتمل جہاں صرف ایک آنگن واڑی سنٹر کام کر رہا ہے جو انکے مطابق کثیر آبادی کے لئے ناکافی ہے۔

آتھر کے باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے کے اکثر بچے اُن سبھی سہولتوں اور اسکیموں سے محروم ہو جاتے ہیں جو سرکار کی جانب سے انہیں فراہم کی جاتی ہیں۔

لوگوں کے مطابق علاقے میں تقریباً 250 سے زائد بچے ہیں، جن میں 100 سے زائد بچوں کو وہ سہولیات نہیں مل پا رہی ہے جو سرکار نے ان کے لئے مختص رکھی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار حکام کی توجہ اس دیرینہ مطالبہ کی جانب مرکوز کرائی تاہم ’’آج تک انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں آنگن واڑی سنٹر قائم کرنے کے جائز مطالبے کو نظر انداز کیا گیا۔‘‘

ای ٹی وی بھارت نے فون پر جب یہ معاملہ متعلقہ افسران کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ ’’محکمہ کی جانب سے علاقے کا سروے کیا جائے گا، جس کے بعد ایک رپورٹ بنائی جائے گی، اگر مذکورہ علاقہ سروے کے حساب سے فیزیبل پایا گیا تو وہاں ضرور ایک اور سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.