کوکرناگ: اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے بدہاڑ علاقے سے بہنے والے نالہ برنگی سے آج شام ایک نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ نالہ میں چند مقامی افراد نے ایک نو زائد بچے کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
کوکرناگ میں نو زائیدہ بچے کی نیم بوسیدہ لاش برآمد اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جس کی سربراہی ایس ایچ او لارنو رشی کمار کر رہے تھے۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہے، اور جو بھی مجرم اس کام میں ملوث ہوگا قانون کے تحت اس کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا۔مقامی لوگوں نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی حرکتیں ناقابل قبول ہیں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہے، اور جو بھی مجرم مجرم اس غلف کام میں ملوث ہوگا قانون کے تحت اس کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں: