ETV Bharat / state

Eid ul Fitr Shopping In Kashmir عید الفطر کے پیش نظر بازاروں میں گہما گہمی

عید الفطر کے سلسلے میں وادی کشمیر کے تمام بازاروں میں جمعرات کو گاہکوں کی ایک غیرمعمولی بھیڑ امڈ آئی جن کو صبح سے ہی بیکری دکانوں پر مختلف بیکری و مٹھائی مصنوعات، مٹن کی دکانوں پر گوشت اور دودھ کی دکانوں پر دودھ کے مصنوعات بشمول پنیر کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔

markets-buzzing-ahead-of-eid-ul-fitr-in-kashmir
عید الفطر کے پیش نظر بازاروں میں گہما گہمی
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 5:30 PM IST

عید الفطر کے پیش نظر بازاروں میں گہما گہمی

اننت ناگ: ماہ رمضان المبارک کے آخری روز کے خدشات کے پیش نظر لوگ عید الفطر کی تیاریوں میں جُٹ گئے ہیں۔آنے والی عید کے مد نظر لوگوں نے مختلف بازوروں کا رخ کیا ہے جس کی وجہ سے وادی کے دیگر علاقوں سمیت اننت ناگ کے مختلف مصروف ترین بازاروں میں کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔
لوگ صبح سے ہی نہ صرف مختلف شہری قصبہ جات میں اشیاء ضروری کی خریداری میں مصروف نظر آرہے ہیں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی دکانوں پر لوگوں کی کافی بھیڑ بھاڑ نظر آرہی ہے،خاص کر گوشت، مرغ فروشوں ،بیکری دکانوں پر لوگوں کا ہجوم نظر آیا۔ دکانوں کے باہر لوگ قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں،تاہم اس بار کپڑوں ریڈی میڈ گارمیٹس و دیگر دکانوں پر خریداروں کی قلیل تعداد نظر آرہی ہے۔ادھر بھیڑ بھاڑ کے پیش نظر قصبہ جات میں شدید ٹریفک جام ہوا، جس سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامان کرنا پڑا۔

ٹریڈرس ایسوسی ایشن اننت ناگ کے صدر محمد شوکت مسگر کا کہنا ہے کہ اگرچہ بازوراں میں لوگوں کی کثیر تعداد نظر آرہی،تاہم خریدار دکانوں کے بجائے ریڑھی والوں کا رُخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی حالات خراب ہونے کے سبب لوگ سستے اشیاء خریدنے کے لئے خوانچہ فروشوں اور ریڑھی والوں سے خریداری کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔مسگر نے ایسوسی ایشن کی طرف سے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سادگی سے عید منائیں، اور فضول خرچی سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی معنوں میں عید کا یہی پیغام ہے کہ ہمیں ہمسایوں رشتہ داروں سے حسن سلوک ،جبکہ یتیموں، بیواؤں اور مستحقین سے ہمدردی اور ان کی مدد کرنا فرض ہے۔

اس دوران گاہکوں نے الزام لگایا کہ بازاروں میں گاہکوں کے رش کو دیکھتے ہوئے منافع خوروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مٹن، چکن، پھل اور بیکری فروش گاہکوں سے اپنی مرضی کی قیمتیں وصول رہے ہیں۔گاہکوں نے الزام لگایا کہ عیدالفطر کے پیش نظر بیکری فروشوں نے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک سادہ کیک جو چار پانچ برس قبل30 روپے میں فروخت کیا جاتا تھا، وہی اب150سو سے300روپے میں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ سبزی فروشوں نے نرخ نامے بالائے طاق رکھے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران وادی میں مختلف بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے کروڑوں روپے کی نقدی نکالی گئی۔ سب سے زیادہ رش شہر کے بیکری اور مٹھائی کی دکانوں میں دیکھا گیا اور رپورٹوں کے مطابق اہلیان وادی نے گزشتہ چند دنوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی بیکری خریدی۔

مزید پڑھیں: Eid-ul-Fitr 2023 عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی سویوں کی فروخت میں اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.