ETV Bharat / state

Hussaini mushaira in bijbehara: مراز ادبی سنگم کے زیر اہتمام حسینی مشاعرے کا اہتمام - بجبہاڑہ میں منعقدہ حسینی مشاعرہ

اولڈ ایج ہوم پازال پورہ، بجبہاڑہ میں منعقدہ حسینی مشاعرہ میں مدعو کیے گئے شعراء کرام نے اپنا منظوم کلام پیش کرتے ہوئے شہداء کربلا کے تئیں اپنے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

مراز ادبی سنگم کے زیر اہتمام حسینی مشاعرہ کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 2:23 PM IST

مراز ادبی سنگم کے زیر اہتمام حسینی مشاعرہ کا اہتمام

اننت ناگ (جموں و کشمیر): ایام عاشورہ کی مناسبت سے جنوبی کشمیر کی معروف ادبی تنظیم ’’مراز ادبی سنگم‘‘ کے زیر اہتمام ضلع اننت ناگ کے اولڈ ایج ہوم پازال پورہ، بجبہاڑہ میں ایک حسینی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ میں مراز ادبی سنگم کے صدر علی شیدا سمیت عبد الرشید ہلال، کلیم بشیر، ریاض انزنو قمر حمیداللہ، یوسف جہانگیر، اظہار مبشر، نعیم احمد خان، ردا درانی،راجا مظفر، ڈرائیور غلام محمد، غنہ شاہ، غلام حسن لوں پوری، ناصر منور، رئیس جاں نثار، مشتاق ضمیر، نصیر سرہامی اور عشرت جان کے علاوہ کئی شعراء نے شرکت کرکے اپنا منظوم کلام پیش کرتے ہوئے شہداء کربلا کے تئیں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اور حضرت امام عالی مقام رضی اللہ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے علی شیدا نے کہا کہ ’’مراز ادبی سنگم جنوبی کشمیر کی سب سے بڑی ادبی تنظیم ہے اور آج جو متبرک مہینہ چل رہا ہے- جو امام حسین اور ان کے رفقاء کی شہادت اور عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، اسے حوالے سے اس محفل کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں کئی شعراء نے قتیل نینوا کے تئیں سلام اور اشعار پیش کئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال اس دن کو مراز ادبی سنگم کی جانب سے منایا جاتا ہے اور مختلف شعراء کو مدعو کرکے شہداء کربلا کے تئیں محبت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: Annual Hussaini Mushaira اِندرکلچرل فورم سوناواری کے زیر اہتمام سالانہ حسینی مشاعرے کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ ’’مرثیہ خوانی دنیا کی بیشتر زبانوں کی قدیم ترین صنف ہے اور کشمیری زبان میں بھی اس صنف میں اپنی نوعیت کے عظیم شعراء پیدا ہوئے ہیں۔ مرثیے کی انفرادیت اور اہمیت کی وجہ مذہبی عقیدت ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ مراز ادبی سنگم جنوبی کشمیر کی سب سے بڑی ادبی تنظیم ہے جس میں کئی نامی گرامی شاعر شامل ہیں جو اردو زبان میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ اپنی مادری زبان کشمیری کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا ایک کلیدی رول نبھاتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.