ETV Bharat / state

کوکرناگ: گورنمنٹ مڈل اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 6:31 PM IST

گورنمنٹ مڈل اسکول چکہ گوہن، وائلو محض دو کمروں پر مشتمل ہے، جس کی وجہ سے اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنے بچوں کے مستقبل کے تئیں کئی پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

کوکرناگ: گورنمنٹ مڈل اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان
کوکرناگ: گورنمنٹ مڈل اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے چکہ گوہن علاقے کے باشندوں نے شکایت کی ہے علاقے میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت محض دو کمروں پر مشتمل ہے، جس کے سبب طلبہ کو درس و تدریس میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق طلبہ کے لئے کھیل کود کی سرگرمیوں کے لئے میدان یا پلے فیلڈ بھی نہیں ہے، جس کی وجہ سے اسکولی بچے ڈپریشن کے شکار ہو رہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کئی سال قبل اسکول کے لیے محض دو کمرے تعمیر کیے گئے، جہاں درس و تدریس کے نظام کا بنیادی ڈھانچہ نہ ہونے کے باعث طلبہ کو کئی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی عدم دستیابی کی وجہ سے بیشتر اوقات طلبہ اسکول کے چھوٹے سے احاطے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور ’’خراب موسم کی صورتحال میں طلبہ پڑھائی حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں، جبکہ بارشوں کے ایام میں مجبوراً اسکول انتظامیہ کو درس و تدریس معطل کرنا پڑتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: اننت ناگ:اینٹ کی قیمتوں میں اضافہ سے لوگ پریشان

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی بار یہ مسئلہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا گیا تاہم آج تک عوام کے مطالبے پر کسی نے کوئی غور نہیں کیا۔

انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ ان کے اس دیرینہ مطالبہ پر غور کیا جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ رہ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.