ETV Bharat / state

پہلگام : مڈل اسکول فرسلن بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 3:50 AM IST

گورنمنٹ مڈل اسکول فرسلن میں زیر تعلیم طلبہ کو بنیادی سہولیات کے تحت کمپیوٹر کی تعلیم اور دیگر جدید تعلیم ملنا تو دور طلبہ کے پاس بیٹھنے کی مناسب جگہ بھی موجود نہیں ہے۔

مڈل اسکول فرسلن بنیادی سہولیات سے محروم
مڈل اسکول فرسلن بنیادی سہولیات سے محروم

جموں کشمیر میں ایک طرف جہاں جدید تعلیم کے سلسلے میں مختلف اسکیمز چلائی جارہی ہیں، وہیں کچھ اسکول ایسے بھی ہیں جو آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ایسا ہی ایک اسکول پہلگام کے فرسلن علاقے میں واقع ہے۔

گورنمنٹ مڈل اسکول فرسلن میں زیر تعلیم طلبہ کو بنیادی سہولیات کے تحت کمپیوٹر کی تعلیم اور دیگر جدید تعلیم ملنا تو دور طلبہ کے پاس بیٹھنے کی مناسب جگہ بھی موجود نہیں ہے۔ سردی کے ایام میں بھی طلبہ زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

مڈل اسکول فرسلن بنیادی سہولیات سے محروم

اسکول میں 80 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں، ان طلبہ کو جدید تعلیم حاصل کرانے کے لیے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ خود کو کلام جیسا بنانے کی چاہت رکھنے والے طلبہ کا کہنا ہے 'کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنا ان کا خواب بن کر رہ گیا ہے'۔

اسکول خوبصورت سیاحتی مقام پہلگام کی وادیوں میں واقع ہے۔ ایک طرف جنگل اور دوسری طرف ندی بھی خطرے کا باعث ہے۔ اسکول کے ہیڈماسٹر وزیر احمد خان کا کہنا ہے 'اسکول جنگل کے درمیان میں واقع ہے اور جنگلی جانوروں کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ ہم نے حکام سے کئی بار گذارش کی کہ اسکول کے ارد گرد دیوار بندی کی جائے لیکن معاملہ ابھی اٹکا ہواہے'۔

یہ بھی پڑھیے
'مغربی بنگال اگر کشمیر بن جائے تو کیا غلط ہے'

انہوں نے کہا 'اسکول میں پانی سپلائی بھی کئ مہینوں سے متاثر ہے اور اب، جب وبائی صورت حال کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ طلبہ اور اسکول منتظمین کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.