ETV Bharat / state

Kashmiri Pandits Protest Against Rahul Killing: راہل بٹ کی ہلاکت کے خلاف کشمیری پنڈتوں کا احتجاج - تازہ خبر اننت ناگ احتجاج

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقہ میں کشمیری پنڈتوں نے راہل بٹ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے جموں و کشمیر انتظامیہ اور مرکزی حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ Kashmiri Pandits Protest Against Rahul Killing

kashmiri-pandits-held-protest-at-mattan-anantnag-against-rahul-bhats-killing
15276109راہل بٹ کی ہلاکت کے خلاف کشمیری پنڈتوں کا احتجاج
author img

By

Published : May 13, 2022, 6:40 PM IST

اننت ناگ: چاڈورہ میں سرکاری ملازم کی ہلاکت کے خلاف کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے بڈگام اور ویسو قاضی گنڈ سمیت کشمیر کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔ وہیں ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقہ میں بھی کشمیری پنڈتوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کیے۔ اس دوران کھنہ بل پہلگام روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل رہی۔

راہل بٹ کی ہلاکت کے خلاف کشمیری پنڈتوں کا احتجاج

مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومت کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہر روز کسی نہ کسی بے گناہ کا قتل کیا جاتا ہے اور انتظامیہ اسے روکنے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے کہا کہ کشمیر میں ابھی بھی ہندو، مسلم سکھ اتحاد قائم ہے، کیونکہ کل سے ہی ہر فرقہ کے لوگ ہمارے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گذشتہ روز تحصیل آفس میں تعینات ایک ملازم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا، اُس کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زندگی کی جنگ ہار گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.