اننت ناگ (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تال میل قائم رکھنے اور دیہی علاقوں کے باشندوں کو بہتر طبی خدمات بہم پہنچانے کی غرض سے اننت ناگ پولیس نے ڈورو، شاہ آباد کے دور افتادہ علاقہ کپرن، ویری ناگ میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔
طبی کیمپ کا افتتاح ڈی وائی ایس پی سید آفاق احمد نے ایس ڈی پی او ڈورو، ڈاکٹر ایشان گپتا کی موجودگی میں کیا۔ کیمپ میں کپرن اور اسکے ملحقہ علاقہ جات سے آئے سینکڑوں مریضوں نے شرکت کی اور اور کیمپ میں مدعو کیے گئے ڈاکٹروں نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔ منتظمین کی جانب سے مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔
ڈی وائی ایس پی اننت ناگ، سید آفاق، نے طبی کیمپ کے انعقاد کے حوالہ سے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس امن و امان کو قائم رکھنے، اور ملک و سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ اس طرح کے فلاحی پروگرامز بھی انجام دہے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس عوام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انہیں اس طرح کی خدمات بہم پہنچانے کے لیے بھی وعدہ بند ہے۔
مزید پڑھیں: Free medical camp بارہمولہ کے مضافتی علاقے میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ
کیمپ میں آئے لوگوں نے مفت طبی کیمپ کے انعقاد پر اننت ناگ پولیس کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ پولیس مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپوں کا اہتمام جاری رکھے گی۔ ادھر، منتظمین کا کہنا ہے کہ سویک ایکشن پروگرام کے تحت اس طرح کے کیمپس کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔