اننت ناگ: جموں و کشمیر انتظامیہ نے ضلع اننت ناگ میں واقع پہلگام علاقے سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کے مبینہ کمانڈر عامر خان کے گھر پر بلڈوزر چلایا ہے۔ Militant's House Wall Demolished
![Jammu and Kashmir Administration demolishes property of Militant Amir Khan](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/17358292_cc.jpg)
تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لیور پہلگام علاقے میں مبینہ طور پر قبضہ شدہ سرکاری اراضی پر حزب المجادین کے ایک عسکریت پسند کے مکان کی توسیعی دیوار کو حکام نے ہفتہ کے روز منہدم کر دیا۔ ایک اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پہلگام کے لیور علاقے میں غلام نبی خان عرف امیر خان کے گھر کی دیوار گرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر حزب المجاہدین کا آپریشنل کمانڈر ہے جو 90 کی دہائی کے اوائل میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر (PaK) میں داخل ہوا اور وہاں سے آپریٹ کر رہا ہے۔
![Jammu and Kashmir Administration demolishes property of Militant Amir Khan](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/17358292_cc.jpg)
قبل ازیں پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں جیش کے عسکریت پسند عاشق احمد نینگرو عرف امجد بھائی حاجن بالا کے گھر کو بھی مسمار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مال سے منسلک اہلکاروں نے جموں کشمیر پولیس کے اشتراک سے ہفتے کی صبح یہ کاروائی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریبا 3مرلہ زمین سے قبضہ چھڑایا گیا ہے۔ جب کہ عامر خان کے گھروالوں کا ابھی تک اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
![Jammu and Kashmir Administration demolishes property of Militant Amir Khan](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/17358292_b.jpg)
واضح رہے کہ اس سے پہلے جنوبی ضلع اننت ناگ کے لیور پہلگام علاقے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دو عسکریت پسندوں کی زمین کو ضبط کیا تھا۔ ان دونوں عسکریت پسندوں کی شناخت غلام نبی خان عرف عامر خان اور ظفر حسین بھٹ کی حیثیت سے کی گئی تھی۔ ان دونوں عسکریت پسندوں کی بارہ کنال زمین کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ضبط کرکے اپنے قبضے میں لے لیا۔
قابل ذکر ہے کہ دونوں عسکریت پسند عامر خان اور ظفر حسین اس وقت پاکستان میں مقیم ہے۔ نوے کی دہائی میں دونوں ٹاپ کے عسکریت پسندوں میں شمار کیے جاتے تھے، اور دونوں کا تعلق حزب المجاہدین تنظیم سے تھا۔
مزید پڑھیں: