اننت ناگ:وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی بیچ محکمہ موسمیات نے وادی میں 11 نومبر تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے نے وادی میں پیر کو بھی برف و باراں متوقع ہے۔جبکہ 8 نومبر کو موسم ابر آلود رہے گا اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔Snowfall in Kashmir
اننت ناگ کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ کل شام سے جاری ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کی عین پیشگوئی کے مطابق 6 نومبر سے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ پیر پنچال کے پہاڑی علاقوں جن میں سمتھن ٹاپ، مرگن ٹاپ، اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے پہاڑی علاقوں میں کل شام سے ہی ہلکی برف باری ہو رہی ہیں۔ جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔Snowfall in Upper Reaches in Kashmir
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے موسم خوشگوار رہے گا اور کشمیر میں جاری سردی میں کمی بھی پائی جائے گی جبکہ دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہونے کے امکانات ہے۔MET Weather Prediction
کولگام:
کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح کولگام کے بالائی علاقوں میں بھی گزشتہ رات سے برف باری شروع ہوگئی۔کولگام کے بالائی علاقہ والٹنگو ناڈ کنڈ میں تین بکروال خاندان برف باری میں پھس گئے ۔ضلع انتظامیہ، محکمہ پولیس نے والٹنگو ناڈ کنڈ میں ریسکیو آپریسشن کو شروع کر کے تینوں خاندانوں کو بچایا لیا۔ علاقے میں برف باری اور بارش کے باعث انہیں عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر سیاہتی مقام اہربل میں شدید برف باری ہوئی۔bakerwall families recued in kulgam
بارہمولہ اوڑی:
سرحدی قصبہ اوڑی کے میدانی علاقوں میں کل شام سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ۔برفباری اور بارشوں سے سردیوں میں اضافہ ہوا ہے۔اوڑی کے دوردراز علاقہ جن میں بٹ گرا، رستم، گوادر، زبور پٹن، علاقہہ میں ہلکہ سے درمیانہ درجہ کی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔۔Snowfall in Uri
مزید پڑھیں: Heavy Snowfall In Sonmarg سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شدومت سے جاری