ETV Bharat / state

Anantnag Free Medical Camp : اننت ناگ پولیس کے زیر اہتمام طبی کیمپ منعقد - پولیس کی جانب سے مفت طبی کیمپ

ضلع اننت ناگ میں پولیس کی جانب سے مفت طبی کیمپ کے دوران درجنوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر ادویات بھی مفت تقسیم کی گئی۔ Free Medical Camp Anantnag

Anantnag Free Medical Camp : اننت ناگ پولیس کے زیر اہتمام طبی کیمپ منعقد

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 6:24 PM IST

اننت ناگ پولیس کے زیر اہتمام طبی کیمپ منعقد

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ہاپت ناڑ اور سلر علاقوں میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ طبی کیمپ میں لوگوں کی ایک خاصی تعداد طبی کیمپ سے مستفید ہوئی۔ طبی کیمپ کے دوران علاقے کے سینکڑوں مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں

طبی کیمپ کے دوران پولیس کے کئی اعلی افسران اور پی آر آئی ممبران بھی موجود رہے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او پہلگام نے کہا کہ وہ ہمیشہ لوگوں کی فلاح وبہبود اور غریب عوام کی خدمت کے لئے پیش پیش رہیں گے۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا: ’’چونکہ رمضان المبارک کا پاک اور بابرکت مہینہ چل رہا ہے، جس میں اللہ کی بارگاہ میں خصوصی عبادات کے ساتھ ساتھ غریب اور مستحق لوگوں میں عطیہ و صدقات پیش کئے جاتے ہیں، اور اسی با برکت مہینے کے چلتے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے اس طرح کی پہل شروع کی گئی ہے، تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو کچھ حد تک راحت مل سکے اور پولیس کو اس با برکت مہینے میں خدمت خلق کا سنہرا موقعہ مل سکے۔‘‘

مزید پڑھیں: Kulgam CRPF Medical Camp: کولگام میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام طبی کیمپ منعقد

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی پولیس کی جانب سے اس طرح کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ مقامی باشندوں نے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی کافی سراہنا کی اور امید ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جانا چاہیے، تاکہ غریب عوام اس طرح کے کیمپ سے مستفید ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.