ETV Bharat / state

Fisherwomen Of Kashmir مچھلیاں فروخت کرنے والی "جمیلہ موسی" کی کہانی ان ہی کی زبانی

سرینگر کے درگاہ حضرت بل علاقے سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ جمیلہ بیگم اننت ناگ قصبے میں گزشتہ 33 برسوں سے مچھلی فروخت کر رہی ہیں۔ انہوں نہ صرف یہاں بلکہ خطہ لداخ خطہ چناب کے کئی علاقوں سمیت گریز میں بھی مچھلیاں فروخت کی ہیں. کشمیر میں مچھلی فروش خواتین کو "گاڈی واجنی " کے نام سے جانا جاتا ہے۔Fisherwomen Of Anantnag

مچھلیاں فروخت کرنے والی "جمیلہ موسی" کی کہانی ان ہی کی زبانی

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 4:54 PM IST

اننت ناگ: سرینگر کے درگاہ حضرت بل علاقے سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ جمیلہ بیگم جنوبی کشمیر کے اننت ناگ قصبے میں گزشتہ 33 برسوں سے مچھلیاں فروخت کر رہی ہیں۔عرصہ دراز سے مچھلیاں فروخت کرنے اور خریداروں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی وجہ سے اننت ناگ کے لوگ اسے پیار سے "جمیل ماسی" کے نام سے پکارتے ہیں۔Fisherwomen Of Anantnag

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جمیلہ بیگم نے کہا کہ وہ اننت ناگ قصبے میں گزشتہ 33 برسوں سے مچھلی فروخت کر رہی ہیں۔جمیلہ جوانی سے ہی بہادر اور محنتی تھیں۔ انہوں نہ صرف یہاں بلکہ خطہ لداخ خطہ چناب کے کئی علاقوں سمیت گریز میں بھی مچھلیاں فروخت کی ہیں۔ شادی ہونے کے بعد انہوں نے اُن جگہوں پر جانا چھوڑ دیا، جس کے بعد جمیلہ نے اننت ناگ کے بس اسٹینڈ کے متصل ایک پُل کی پٹری پر مچھلیاں فروخت کرنا شروع کی۔ Fish market in Anantnag

مچھلیاں فروخت کرنے والی "جمیلہ موسی" کی کہانی ان ہی کی زبانی

تاہم ان کا کہنا ہے کہ روزی روٹی کمانے کی اس جدو جہد میں اننت ناگ ان کی سب سے پسندیدہ جگہ رہی ہے۔ وہ علی الصبح سرینگر سے روانہ ہوتی ہیں اور طویل سفر طے کرکے تازہ مچھلیاں لے کر اننت ناگ پہنچ جاتی ہے اور شام کو سرینگر واپس لوٹ جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے وہ کبھی بھی اپنے کاروبار سے سمجھوتہ نہیں کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ تازہ مچھلیاں فروخت کرنے اور معقول قیمت کی وجہ سے وہ قصبہ اننت ناگ میں مقبول ہیں۔ Fresh Fishes In Anantnag

مزید پڑھیں: Fisherwomen Of Kashmir مچھلی فروخت کرنے والی ماہی گیر خواتین کی حالت زار

جمیلہ کا کہنا ہے کہ رواں برس کاشتکاروں کو سیب کی معقول قیمتیں نہ ملنے کہ وجہ سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے، کیونکہ لوگ مالی مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں، لہذا وہ پیسے بچانے کی خاطر مچھلیاں کھانے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سردیوں کے سیزن میں لوگ مچھلیاں کھانا زیادہ پسند کرتے تھے، تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے مچھلیوں کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے۔Fish Business Dip This Winter

جمیلہ نے کہا کہ سرکار کی جانب سے ان کے طبقہ کو نظر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سرکار سے ان کی بازآبادکاری کے لئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔Rehablitation Of Fisherwomen in Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.