ETV Bharat / state

Encounter in Kokernag: کوکرناگ تصادم میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 4:44 PM IST

Updated : Jun 16, 2022, 11:06 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع انت ناگ کے کوکرناگ کے ہنگل گنڈ علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت جنید اور باسط کے طور ہوئی۔ وہیں سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی آپرشین جاری ہے۔ Encounter in Kokernag

ENCOUNTER IN KOKERANAG ANANTNAG
کوکرناگ میں انکاؤنٹر شروع

کوکرناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع انت ناگ کے کوکرناگ کے ہنگل گنڈ علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت جنید اور باسط کے طور ہوئی۔وہیں سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی آپرشین جاری ہے۔

encounter-in-kokernag-area-of-anantnag-south-kashmir
کوکرناگ تصادم میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ہلاک

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو سکیورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ عسکریت پسند جنوبی کشمیر کے ہانگل گنڈ کوکرناگ گاؤں میں چھپے بیٹھے ہیں۔

پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لیے کارروائی شروع کی۔ جونہی سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی انجام دی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے بعد علاقے میں جاری تلاشی مہم نے انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔

کوکرناگ میں انکاؤنٹر جاری

مزید پڑھیں:

تازہ اطلاع کے مطابق تصادم میں دو حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔پولیس نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ کوکرناگ تصادم میں حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت جنید اور باسط کے طور ہوئی۔کشمیر کے آئی جی کے مطابق باسط بی جے پی سرپنچ اور ان کی اہلیہ کو ہلاک کرنے میں "ملوث" تھے۔

Last Updated : Jun 16, 2022, 11:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.