ETV Bharat / state

CRPF Vehicle Hits Motorcyclist: سی آر پی ایف گاڑی کی مبینہ ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں ہفتے کو ایک 45 سالہ موٹر سائیکل سوار مبینہ طور فوجی گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت بلال احمد پیر ولد غلام نبی پیر ساکن لتروعشمقام کے طور پر ہوئی ہے۔ CRPF vehicle Hit Motorcyclist

crpf-vehicle-hit-motorcyclist-at-ashmuqam
مبینہ سی آر پی ایف گاڑی کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوار ہلاک
author img

By

Published : May 7, 2022, 5:18 PM IST

Updated : May 7, 2022, 5:46 PM IST

پہلگام: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں ہفتہ کے روز ایک 45 سالہ شخص مبینہ طور سی آر پی ایف گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت بلال احمد پیر ساکن لترو عشمقام کے طور پر ہوئی ہے۔ CRPF vehicle Hit Motorcyclist

مبینہ سی آر پی ایف گاڑی کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کی گاڑی نے عشمقام اننت ناگ کے پرانے پولیس اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سوار کو مبینہ طور پر ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج و معالجے کے لیے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں:

وہیں مقامی لوگوں نے علاقے میں احتجاج کیا اور سی آر پی ایف ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور پرانے پولیس اسٹیشن کے قریب سے رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ مقامہ لوگوں کے مطابق پولیس اسٹیشن پر رکاوٹیں ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Last Updated : May 7, 2022, 5:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.