ہسپتال میں مریضوں کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لینے کی غرض سے ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا نے بجبہاڑہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے بلاک میڈیکل افسر و دیگر عملے کو ہسپتال میں تمام ضروری سہولیات میسر رکھنے کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ بجلی نے آن لائن بلنگ سروس بحال کی
ڈی سی کو جانکاری دی گئی کہ ہسپتال میں ایک سو مناسب بیڈنگ کے ساتھ ساتھ 09 وینٹیلیٹرس کو نصب کیا جاۓ گا۔
ڈی سی نے کہا کہ حاملہ خواتین کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں کورونا کے عام مریضوں کو بھی بھرتی کیا جاۓ گا۔