ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Coordination Meeting: امرناتھ یاترا کے حوالہ سے سِول انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن میٹنگ

author img

By

Published : Jun 4, 2022, 3:52 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے اس ماہ کی 30 تاریخ کو شروع ہونے والی امرتاتھ یاترا کی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سول انتظامیہ سمیت جموں و کشمیر پولیس، فوج، سی آر پی ایف ،بی ایس ایف، ایس ڈی آر ایف، سی آئی ایس ایف اور انڈو تبتین بارڈر پولیس کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ Amarnath Yatra Coordination Meeting

coordination-meeting-for-amaranth-yatra-held-in-anantnag
امرناتھ یاترا کے حوالہ سے سیول انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن میٹنگ

اننت ناگ: رواں ماہ کی 30 تاریخ سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے حوالے سے مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے افسران کے ساتھ اننت ناگ میں ایک تفصیلی میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ میٹنک کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کی۔ Amarnath Yatra Coordination Meeting in Anantnag

میٹنگ میں سول انتظامیہ سمیت جموں و کشمیر پولیس، فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بارڈر سکیورٹی فورس، ایس ڈی آر ایف، سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس اور انڈو تبتی بارڈر پولیس کے مختلف عہدیداروں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران یاترا کے حفاظتی پہلوؤں پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ مختلف حصہ لینے والی سکیورٹی ایجنسیوں نے اپنی تعیناتی کے منصوبے پیش کیے۔ ڈی سی نے یاترا کو پُر امن اور خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل بنائے رکھنے پر زور دیا۔ میٹنگ میں بیس کیمپس اور ٹرانزٹ کیمپوں پر تعینات سکیورٹی کے لیے جگہ مختص کرنے پر بھی گفتگو شنید کی گئی۔ شرکا نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے اور وہاں پر مناسب انتظامات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ میٹنگ کے دوران ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان اور ہر بیس کیمپ اور ٹرانزٹ کیمپ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے خاطر خواہ اقدامات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایمرجنسی کی صورت میں یاتریوں اور خُدام کو بچانے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے ڈی سی نے کہا کہ تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کیمپوں میں اس مناسب سے ہدایات نامے آویزاں رکھے جائیں گے۔سول انتظامیہ اور پولیس حکام نے پارکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ کا منصوبہ بھی پیش کیا۔
ڈی سی کو بتایا گیا کہ پارکنگ کے لیے جگہیں مختص کر دی گئی ہیں اور انہیں جیو ٹیگ کر دیا جائے گا تاکہ سڑک کنارے پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جامنگ سے بچا جا سکے۔ پہلگام ڈیولاپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او، نے شرکا کو امرناتھ ٹریک کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ راستے کا تفصیلی معائنہ کیا گیا ہے اور یاتریوں، ملازمین و دیگر افراد کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے ٹریک کو تیار کیا جا رہا ہے۔ رضاکاروں کی تعیناتی کا منصوبہ بھی مرتب کیا گیا ہے اور بتایا گیا کہ رضاکار صفائی کے منصوبے کے نفاذ اور امرناتھ گھپا کے راستے میں یاتریوں کی سہولت اور نگرانی کریں گے۔

مزید پڑھیں:

میٹنگ میں ڈی آئی جی سی آر پی ایف، ایس ایس پی اننت ناگ، اے ڈی سی، ڈپٹی کمانڈنٹ 1 آر آر، سی ای او، پی ڈی اے، ایس ڈی ایم پہلگام، آر اینڈ بی، ہائیڈرولکس اور کے پی ڈی سی ایل کے ایس ای، بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.