ETV Bharat / state

Congress on Separate ID for Kashmiris کشمیریوں کے لیے علیحدہ شناختی کارڈ سازش کا حصہ، کانگریس لیڈر

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 6:59 PM IST

جموں و کشمیر کانگریس کے سابق صدر نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’مرکزی سرکار مہنگائی اور بے روزگاری کو کم کرنے کے بجائے علیحدہ شناختی کارڈ جیسی کارروائیوں میں مصروف ہے۔‘‘ Separate Identity Cards for JK residents

Congress on Separate ID for Kashmiris: کشمیریوں کے لیے علیحدہ شناختی کارڈ سازش کا حصہ، کانگریس لیڈر

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کپرن علاقے میں کانگریس کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں کانگریس کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اور متعدد رہنماؤں نے کارکنان کو مخاطب کیا۔ ریاستی کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر نے اس موقع پر متعدد افراد کو کانگریس میں شامل کیا۔ Congress Slams BJP on Separate ID for Kashmiris

کشمیریوں کے لیے علیحدہ شناختی کارڈ سازش کا حصہ، کانگریس لیڈر

تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سابق وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر غلام احمد میر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’کشمیریوں کے لیے علیحدہ ڈیٹا بیس اور علیحدہ فیملی کارڈ اس بات کی عکاس ہے کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر کے باشندوں کو ملک کے دیگر شہریوں سے علیحدہ تصور کر رہی ہے۔‘‘ G A Mir on Separate ID for Kashmiris

انہوں نے علیحدہ شناختی کارڈ کے حوالہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے ہتھکنڈوں سے یہاں کے لوگ مزید بدظن ہو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کہ ’’اس طرح کی کارروائی کے درپے یقیناً کوئی نہ کوئی سازش پنہاں ہے۔‘‘ کانگریس لیڈر کے مطابق ’’مرکزی سرکار مہنگائی اور بے روزگاری کو کم کرنے کے بجائے اس طرح کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Family ID in Jammu and Kashmir فیملی ڈیٹا بیس سے جموں و کشمیر کے عوام کو فائدہ ہوگا، دیویندر سنگھ رانا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.